بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ماڈل ایان علی کے خلاف گھیرا تنگ

ماڈل ایان علی کے خلاف گھیرا تنگ


راولپنڈی ۔کرنسی سمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج راجا شیراز کیانی نے ماڈل ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ ماڈل ایان علی کو گرفتار کر کے 21 جون کو عدالت میں پیش کیاجائے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم بیرون ملک بھی ہو تو عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوتا ہے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمہ 17 دسمبر 2016 ء سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔

عدالت نے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملزمہ کو گرفتار کر کے 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج راجا شیراز کیانی نے ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ملزمہ کی جانب سے دوران سماعت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے مسترد کر دیا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ 17 دسمبر 2016 ء سے مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ کیا ہے سپریم کورٹ نے ملزمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے مگر ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ نہیں دی ۔

عدالت کا کہنا تھا کہ کبھی ملزمہ کی والدہ بیمار ہو جاتی ہے اور کبھی وہ خود بیمار ہوتی ہے ۔ عدالت کو بتایا جائے ملزمہ کب عدالت میں پیش ہو گی اس پر ایان علی کے وکیل کوئی معقول جواب نہ دے سکے اس پر عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ملزمہ کو گرفتار کر کے 21 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔