بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / عمرہ زائرین کے دوحہ ایئر پورٹ پر ڈیرے

عمرہ زائرین کے دوحہ ایئر پورٹ پر ڈیرے

دوحہ۔سعودی عرب کی جانب سے قطر ایئرویز کی آمدورفت پر پابندی کے بعد دوحہ ایئرپورٹ پر سینکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس کر رہ گئے ۔فضائی کمپنی کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہوٹل نہیں دیا جاسکا،ایئرپورٹ پر ہی بستر لگادئیے گئے۔دوحہ ایئرپورٹ پر بیس گھنٹوں سے زائد سے پھنسے دو سو سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو ہوا بازی کے قوانین کے تحت پروزاوں میں تاخیر پر ہوٹل فراہم کرنا چاہیے۔دوحہ ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں نے بتایا کہ سفارت خانے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اورنہ ہی کوئی متبادل انتظام کیا جاسکا ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ کے کنٹری منیجرنے قطر کو ہدایت کی ہے کہ وہ محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیں اورضرورت پڑنے پر خصوصی پروازیں بھی چلائی جائیں ۔