بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی وزیرستان میں پہلے نادراآفس کا قیام

شمالی وزیرستان میں پہلے نادراآفس کا قیام

بنوں ۔شمالی وزیر ستان کی تحصیل شیواہ میں پہلے نادرا آفس کا افتتاح کر دیا گیاافتتاح ممبر قومی اسمبلی محمد نذیر نے کیااس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ تحصیل میر علی عرفان الدین بھی ان کے ہمراہ تھے گزشتہ روز شمالی وزیر ستان کی تحصیل شیواہ میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی محمد نذیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ قبائلیوں کی بحالی اور سہولیات کی فراہم اولین ترجیحات ہیں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد سرکاری و غیر سرکاری اداروں کا قیام اور فعالیت تیزی سے جاری ہے یہاں کے قبائلیوں کا شمالی وزیر ستان میں نادرا دفتر کا قیام ایک دیرینہ مطالبہ تھا اس سے قبل قبائلیوں کو شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بنوں اور دیگر ملحقہ اضلاع کے چکر لگانے پڑتے تھے ۔