بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن حملے کے تیسرے حملہ آورکی شناخت

لندن حملے کے تیسرے حملہ آورکی شناخت

لندن۔لندن حملے کے تیسرے حملہ آورکی شناخت یوسف ضغبہ کے نام سے کرلی گئی ہے پولیس کے مطابق یوسف ضغبہ پولیس اور ایم آئی فائیو کی واچ لسٹ میں نہیں تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن حملے کے تیسرے حملہ آورکی شناخت یوسف ضغبہ کے نام سے کرلی گئی ہیگزشتہ روز برطانوی پولیس نے دو حملہ آوروں کی شناخت ظاہر کی تھی ایک حملہ آور کا نام خرم شہزاد بٹ اور دوسرے کا نام راشد رضوان تھا ۔پولیس کے مطابق خرم شہزاد بٹ پاکستانی نژاد برطانوی جبکہ راشد رضوان مراکشی نژاد برطانوی تھا ۔واضح رہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لندن میں دہشت گردی کے واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے ادھرپولیس نے ان حملوں کے الزام میں ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔