بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے مالی سال میں آبنوشی سکیموں کیلئے 5ارب روپے مختص

نئے مالی سال میں آبنوشی سکیموں کیلئے 5ارب روپے مختص


پشاور۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آبنوشی شعبہ کے لئے پانچ ارب سولہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔68جاری منصوبوں کے لئے چار ارب سات کروڑ ، سولہ نئے منصوبوں کے لئے ایک ارب نو کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

بدھ کے روز بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مظفر سید ایڈوکیٹ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پینے کے بوسیدہ پانی کے پائپوں کی دوبارہ تعمیرو بحالی کی جائیگی ۔ پہلے سے موجود سو مختلف واٹر سپلائی سکیموں کو شمسی توانائی سے چلنے والے آلات نصب کئے جائینگے

پشاورمیں میٹریل ٹیسٹنگ لیب کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ کرک کے مختلف علاقوں میں پانی مہیا کرنے کے لئے چن غوز ڈیم اور لاوا غور ڈیم کی تعمیر کی جائیگی ۔ابیٹ آباد میں گلیات اور لورا سرکل میں پینے کا صاف مہیا کرنے کی سکیم ، مانسہرہ میں گریویٹی فلو واٹر سکیم ، ہری پور میں پانی مہیا کرنے کے منصوبے شامل ہیں ۔