بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے دوبارہ طلب

وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے دوبارہ طلب

اسلام آباد ۔پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ بدھ کو پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہونے والی پانچ رکنی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کو 9جون کے پانچویں بار پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے حسن نوا زکو اگلے روز 10جون کو دوپہر گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے سمن جاری کر دیے گئے ہیں ۔ حسین نواز جمعہ کے روز دن گیارہ بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے ۔خیال رہے حسین نواز اس سے قبل چار بار جے اٰئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور حسن نواز کی یہ دوسری پیشی ہو گی ۔