بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عید الفطر کے لئے سرکاری تعطیلات کا اعلان

عید الفطر کے لئے سرکاری تعطیلات کا اعلان


اسلام آباد۔وفاقی وزرات داخلہ نے 26،27اور28جون کو عید الفطر کیلئے 3چھٹیوں کا اعلان کردیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔26،27اور28جون کو عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی ۔ چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین سابقہ عیدوں کی طرح اس مرتبہ بھی 3سرکاری چھٹیوں کے باوجود 5چھٹیوں کے ساتھ مستفید ہونگے کیونکہ پیر کو عید ہونے کی صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی بھی ہوگی ۔