بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رواں سال پاکستانی تاریخ کا گرم ترین

رواں سال پاکستانی تاریخ کا گرم ترین


اسلام آباد۔پاکستان بھرمیں گرمی کی شدت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ موسمیات نے رواں سال موسم گرما کو پاکستانی تاریخ کا گرم ترین قراردیا ہے۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے متعدد علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 46 سے 52 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گرمی کے نت نئے ریکارڈز قائم ہورہے ہیں۔

انہوں نے بتایا جون کے آغاز میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ‘یہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار تھا کہ اسلام آباد میں جون کے آغاز پر لگاتار دو دن تک درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ سے زائد رہا’۔اسی طرح ڈیرہ اسمعیل خان میں بھی ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ، جہاں اتوار کو درجہ حرارت 51 سیٹی گریڈ تک پہنچا اور 31 سالہ پرانا ریکارڈٹوٹ گیا جو کہ 1986 میں 50 سینٹی گریڈ کا تھا۔ملک کے مختلف حصوں میں اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔نور پور تھل 52 سینٹی گریڈ، بھکر 52 سینٹی گریڈ، سبی 51 سینٹی گریڈ، سرگودھا 50 سینٹی گریڈ، رسالپور 50 سینٹی گریڈ، میانوالی 49 سینٹی گریڈ، ڈیرہ غازی خان 49 سینٹی گریڈ اور دادو 47 سینٹی گریڈ۔ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق بہت زیادہ درجہ حرارت کے باعث بارش کم برسے گے، تاہم گرد آلود ہواؤں کے ساتھ آندھی، طوفان، ڑالہ باری وغیرہ کا سامنا ہوگا۔انہوں نے اس ریکارڈ گرم موسم کی وجہ تو بیان نہیں کی مگر یہ ممکنہ طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ایک حکومتی تخمینہ کے مطابق پاکستان کو منفی موسمیاتی تبدیلیوں سے تقریباً 20 ارب ڈالر کانقصان پہنچا ہے۔