بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / میانمارکا فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

میانمارکا فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

ینگون۔میانمارکا فوجی طیارہ انڈمان کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوارفوجی افسران انکے اہلخانہ اور عملے کے اراکان سمیت 116افراد ہلاک ہوگئے ،اس سے قبل طیارے کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں،طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق میانمار کے لاپتہ ہونے والے طیارے کا ملبہ انڈمان سمندر سے مل گیا ہے ۔ نیوی کے بحری بیڑے اور ہوائی جہاز بدھ کی دوپہر کو ایئرٹریفک کنٹرولرسے رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے طیارے کی تلاش میں تھے۔ایک اندازے کے مطابق جنوبی شہرمئیک سے ینگون کی طرف سے جانیوالے طیارے میں ممکنہ طور پر کئی بچوں سمیت 116افرادبھی سوا رتھے۔

مئیک میں ٹورازم کے افسرنینگ لِن زانے بتایاکہ دوی شہر سے 218کلومیٹر دور سمندر میں تباہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور نیوی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ چین کا تیارکردہ چارانجنوں والا جہاز وائے 8ایف 200میانمارمیں عمومی طورپر فوج کی طرف سے کارگوکیلئے استعمال کیاجاتاہے ، فوجی حکام کے مطابق لاپتہ ہونیوالا طیارہ گزشتہ سال مارچ میں ہی موصول ہواتھا جبکہ 809گھنٹے کی پروازمکمل کرچکاتھا۔ایئرفورس کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ینگون سے ایک گھنٹے کی مسافت پر نیوی کی سرچ اینڈکیوٹیم کوسمندر میں طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے کا تقریبا ڈیڑھ بجے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیاتھاتاہم طیارے میں موجود افراد کی تعداد کے بارے میں متضاداطلاعات ہیں۔ایک اور ذریعے کے مطابق طیارے میں فوجیوں ، ان کی فیملیوں سمیت 116مسافرسوار تھے جبکہ عملے کے 14 افراد تھے ،نیوی کے چار اورفضائیہ کے دو طیارے تلاش کیلئے بھیجے گئے تھے۔میانمار میں مون سون کا موسم ہے تاہم ایسی کوئی معلومات نہیں تھیں کہ طیارے کے لاپتہ ہوتے وقت موسم خراب تھا۔