بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امیر مقام کی ترقیاتی منصوبے بارے واپڈا حکام کو اہم ہدایات

امیر مقام کی ترقیاتی منصوبے بارے واپڈا حکام کو اہم ہدایات

پشاور۔وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور فاٹامیں لوڈشیڈنگ اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیسکو،ٹیسکواورNTDCکااسلام آبادکیبنٹ بلاک میں اعلیٰ سطحی اجلاس کاانعقادکیاگیاوزیراعظم کے مشیرنے منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکام کومختلف اہداف دیتے ہوئے کہاکہ پیسکو،ٹیسکواورNTDC خیبرپختونخواوفاٹامیں اپنے ترقیاتی منصوبے اپریل2018تک ہرحال میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق2018کے آخرتک لوڈشیڈنگ اورسسٹم اوورلوڈنگ کاخاتمہ ناگزیر ہے جس میں کسی قسم کی رکاؤٹ یاکوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔انجینئرامیرمقام نے 220-KVAمانسہر ہ گرڈسٹیشن اکتوبر 2017تک،220-KVAچکدرہ گرڈسٹیشن اورڈیرہ اسماعیل خان مارچ2018 اور 220-KVAنوشہرہ گرڈسٹیشن جون 2018 تک،جمرودگرڈسٹیشن15جولائی 2017 اورباجوڑگرڈسٹیشن اکتوبر2017تک ہرصورت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ انشاء اللہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق2018کے آخرتک سسٹم میں ضرورت سے زائد بجلی شامل ہوجائیگی جس کے ساتھ ساتھ ٹرانزمشن سسٹم کی بہتری اوراپ گریڈیشن بھی ضروری ہے لہٰذامحکمہ پانی وبجلی کے اہلکاراس کوچیلنج سمجھ کرمطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں۔