بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کی تیل و گیس رائلٹی بجلی سے بڑھ گئی

خیبر پختونخوا کی تیل و گیس رائلٹی بجلی سے بڑھ گئی


پشاور۔خیبر پختونخواکوملنے والی تیل و گیس کی رائیلٹی کی رقم بجلی رائلٹی سے بڑھ گئی ہے جبکہ گذشتہ دس سال کے دوران تیل و گیس کی رائیلٹی کی صورت میں ملنے کی والی رقم ایک کھرب 63ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے اگلے مالی سال کے دوان مزید 24ارب 68کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے دوسری طرف بجلی رائلٹی کی مد میں صوبہ کو محض 18ار ب روپے ملنے کی امید ہے صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق 2004-05کے دوران اس مد میں حکومت کو صر ف 48کروڑ روپے ملے تھے تاہم جوں جوں گیس اور تیل کے ذخائر میں اضافہ ہوتاگیا۔

رائیلٹی کی رقم بھی بڑھتی چلی گئی ،2007-8میں اسی مد میں صوبہ کو ملنے والی رقم بڑھ کر چار ارب 19کروڑروپے ہوچکی تھی بعدازاں 2008-9ء میں صوبہ کو چارارب 24کروڑ ،اگلے سال ساڑھے چار ارب روپے ملے تاہم 2010-11میں اس رقم میں غیر معمولی طورپر اضافہ ہوا اور اس سال صوبہ کو 16ار ب 57کروڑ روپے ملے پھر 2011-12ء میں اٹھارہ ارب 76کروڑ،اور اگلے سال بیس ارب روپے کے لگ بھگ ملے جبکہ 2013-14ء میں صوبہ کو اس مدمیں سب سے زیادہ یعنی 31کروڑ چونتیس لاکھ روپے ملے تاہم پھر اس رقم میں کمی ہوتی گئی اور 2014-15ء میں صوبہ کو 23ارب روپے ملے اگلے سال مزید کمی کے ساتھ یہ رقم 18ارب باون کروڑ روپے رہی جبکہ رواں برس اسی مدمیں 23ارب روپے ملے ہیں