بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں روایتی پالیسی تبدیل

خیبر پختونخوا میں روایتی پالیسی تبدیل


پشاور۔صوبائی حکومت نے جون ازم اعتراف کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ روایتی پالیسی کو بدلنے کیلئے اصلاحاتی عمل شروع کی جارہاہے اس حوالہ سے سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ رواں مالی سال سے نئی حکمت عملی اختیارکی جائے گی جس کے تحت نئے مالی سال کے شروع میں ہی پچاس فیصد بجٹ محکموں کے حوالہ کردیاجائے گا اس سے پہلے یہ شرح پچیس فیصدہواکرتی تھی ،ذرائع کے مطابق جولائی تک پچاس فیصد بجٹ حوالہ کرنے کے ساتھ ڈیزائیننگ کاعمل بھی آسان اورمختصربنایاجائے گا تاکہ وقت کاضیاع روکاجاسکے اکتوبر تک 75فیصد بجٹ محکموں کے حوالہ کیاجاچکاہوگا اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی جس کی تصدیق سیکرٹری خزانہ شکیل قادرنے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران کی ۔