بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 19افراد ہلاک

سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 19افراد ہلاک


ماسکو ۔روس کے علاقے سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایم آئی 8فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں22افراد سوار تھے جن میں سے 19ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔روسی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ کا شکار ہوا تاہم زخمیوں کو فوری طور پر ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

حادثے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم ابھی بھی ملبے سے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کے دو بلیک باکس بھی تلاش کر لیے ہیں ،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور ایک جانب جھک کر گر گیا تاہم اس میں دھماکہ نہیں ہوا۔ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 140اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ہیلی کاپٹر کو حادثہ یوراگوئے سے 80کلو میٹر شمال مغربی علاقے میں پیش آیا ، ہیلی کاپتر سقول ایئر کمپنی کی ملکیت تھا۔