بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا بجلی بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر

خیبرپختونخوا بجلی بقایاجات کی ادائیگی میں تاخیر


پشاور۔خیبر پختونخوا کو بجلی بقایا جات کی مد میں دوسر ی قسط کی رقم تاحال پوری نہیں مل سکی ہے گذشتہ سال وفاقی حکومت کیساتھ ایک معاہدے پر رضامندی کے بعد صوبائی حکومت کو 110ارب روپے کے بقایہ جات کے بجائے 70ارب روپے ملنے تھے جس کی پہلی قسط پچیس ارب روپے طے پائی تھی اورباقی پندرہ پندرہ ارب روپے کی تین برابر قسطیں تین سال کے دوران ملنی تھیں۔

تاہم گذشتہ سال بھی پچیس ار ب روپے کی قسط بمشکل جون کے اواخر میں ملی جبکہ رواں مالی سال کے دوران پندرہ ار ب روپے میں سے صرف پانچ ار ب بیس کروڑ روپے ہی صوبائی حکومت کو مل سکے ہیں یوں پندرہ ارب روپے کی قسط میں سے تاحال وفاقی حکومت نے صوبہ کو نو ارب 80کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے وفاقی حکومت کی طرف سے حسب سابق ادائیگی کے معاملہ میں تاخیر کی جارہی ہے جس کیو جہ سے صوبائی حکومت کے لیے بجٹ اہداف کاحصو ل مشکل ہورہاہے