بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوبوں کے ڈائریکٹرجنرلزنیب کے اختیارات محدود

صوبوں کے ڈائریکٹرجنرلزنیب کے اختیارات محدود

پشاور۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کے اختیارات کم کرتے ہوئے دس کروڑ روپے سے کم مالیت کے کرپشن کیسز کی منظوری چیئرمین نیب سے لازم قرار دے دی ۔نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں میں قائم نیب کے تمام ریجنل دفاتر میں موجود ڈی جی اورا فسران کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دس کروڑروپے سے کم مالیت کے کرپشن کیس کی انکوائری کا آغاز چئیرمین نیب کی اجازت سے ہو گا جبکہ پہلے سے جاری دس کروڑ سے کم کرپشن انکوائری کوجلد از جلد مکمل کیا جائے ۔

جبکہ کوئی بھی گرفتاری چئیرمین نیب کی منظوری کے بغیر نہیں کی جائے گی ، جبکہ انکوائری سے تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے تک کے تمام مراحل میں نیب ہیڈ کوارٹر کو درست اور ٹھوس شواہد کے ساتھ سفارشات منظوری کے لئے چئیرمین نیب کو ارسال کی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی نیب حکام دس کروڑ روپے تک کرپشن کے حوالے سے جاری کیسز پر ایک ماہ میں فیصلہ کریں ،کہ مزید تحقیقات کے لئے چئیرمین نیب کی منظوری درکارہے یا کیس ایف آئی اے یا دیگر متعلقہ محکمہ کو ارسال کرنے ہیں۔