بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان ورکرز کو تیار رہنے کی کال دیدی

عمران خان ورکرز کو تیار رہنے کی کال دیدی

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کی موجودگی میں جے آئی ٹی کام نہیں کرسکتی ٗ سپرکورٹ سپریم کورٹ وزیراعظم سے استعفیٰ دلوائے ٗخدشہ ہے یہ لوگ سپریم کورٹ پر حملہ کر ینگے ٗپارٹی ورکرز کو تیار رہنے کی کال دیدی ہے ٗ سڑکوں پر نکل کر سپریم کورٹ کا دفاع کرینگے ٗمیں نے سپریم کورٹ میں اپنی اراضی کے سارے خریدو فروخت کے کاغذات پیش کر دیئے ہیں ۔ جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نھے کہاکہ موٹو گینگ میں نئے نئے فنکاروں کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور پاناما کیس کی جے آئی ٹی پر حملے بھی بڑھتے جا رہے ہیں جس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے اور جے آئی ٹی پر حملے کا مطلب سپریم کورٹ پر حملہ ہے کیونکہ یہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ جے آئی ٹی کو متنازع بنائیں گے اور پھر اس کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں، نواز شریف کی موجودگی میں یہ جے آئی ٹی کام نہیں کر سکتی لہذا سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ لے۔عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ جے آئی ٹی کو اتنا متنازع بنا دیا جائے کہ یہ لوگ ایک بار پھر بچ جائیں جیسے پہلے بچتے آئیں ہیں، جے آئی ٹی نے بھی سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں جبکہ ایس ای سی پی کا چیئرمین اسحاق ڈار کا آدمی ہے اور ان کے خلاف حدیبیہ پیپر مل کا مقدمہ بھی ہے لہذا وہ کس طرح سے ان کے خلاف بیان دیگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے بیانات (ن) لیگی رہنما دے رہے ہیں تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ لوگ سپریم کورٹ پر حملہ بھی کریں گے لہذا پارٹی ورکرز کو تیار رہنے کی کال دے دی ہے، ہم سڑکوں پر نکل کر سپریم کورٹ کا دفاع کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) والے حسین نواز کو مظلوم بچہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، حسین نواز 45 سال کا ہے اور اس نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں۔

جبکہ اس کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ٗیہ لوگ جے آئی ٹی سے اس لئے ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا سارا سچ سامنے آ جائیگا میں نے تو سپریم کورٹ میں اپنی اراضی کے سارے خریدو فروخت کے کاغذات پیش کر دیئے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تو پیش کیسے کریں۔عمران خان نے شیخ رشید کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعہ کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب (ن) لیگ نے پہلے سے پلان کیا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان نے جمشید دستی کی گرفتاری کی بھی پرزور مذمت کی انہوں نے کہاکہ یہ ن لیگ کی پرانی عادت ہے، انہوں نے ماضی میں نجم سیٹھی اور سرفراز نواز کوبھی مار پڑوائی ۔عمران خان نے کہا کہ اب نواز شریف 1997 کے زمانے میں نہ رہیں بلکہ زمانہ بہت بدل چکا ہے اور میں نواز شریف کیلئے بہت خطرناک ہونے والا ہوں۔ عمران خان نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی گرفتاری کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی پر روز حملے کیے جا رہے ہیں اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے،ان کے پاس کوئی میٹریل ہوتا تو وہ سپریم کورٹ میں آجانا تھا، ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔