بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکین کو جھاڑپلاد دی

ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی نے اراکین کو جھاڑپلاد دی


پشاور۔ڈپٹی سپیکر کے پیپلز پارٹی کے رکن فخر اعظم وزیر کو جھاڑ پلانے اور اراکین کو وزیراعلیٰ کے طواف سے اجتناب کرنے کی بار بار ہدایت پر ایوان قہقوں سے گونج اٹھا ڈپٹی سپیکر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے فخر اعظم وزیر کی تقریر کے دوران کہا کہ وہ جو بول رہے ہیں اس کی سمجھ کسی کو نہیں آ رہی ٗ گر آپ آہست بولیں تو شاید کوئی سمجھ سکے ادھر وزیراعلیٰ نے اپنی درخواستوں پر دستخط لینے والے اراکین اسمبلی کو بار بار ڈپٹی سپیکر نے منع کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کو بجٹ پر رد عمل سننے دیں تاہم اراکین پھر بھی وزیراعلیٰ کی سیٹ کے قریب پہنچ جاتے تھے جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ لو گوں کو اردو ٗ پشتو اور انگریزی میں سمجھا چکی ہیں پتہ نہیں آپ کون سی زبان سمجھتے ہو ۔