بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ایران کا سعودی عرب اور امریکہ پر الزام

ایران کا سعودی عرب اور امریکہ پر الزام

تہران۔ایران نے امریکہ اور سعودی عرب پر جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہاکہ حالیہ حملے ایران میں امریکا اور سعودی عرب سے نفرت کے جذبات میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ حملے ایرانی قوم کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ سوائے اس کے کہ ان سے ایران میں امریکا اور خطے میں اْس کے سعودی عرب جیسے اتحادیوں کے خلاف جذبات میں اضافہ ہو گا۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے تعزیتی بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ یہ حملے ایرانی قوم کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔