بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چین کے3 بحری جہازپاکستان کی بندرگاہ پر

چین کے3 بحری جہازپاکستان کی بندرگاہ پر

کراچی۔چینی بحریہ کا تین بحری جہازوں چانگ چن، جنگ ژہو اور چاؤ ہو پر مشتمل ٹاسک گروپ خیر سگالی و تربیتی دورے پر پہنچا۔ رئیر ایڈمرل شین ہاؤ ،ڈپٹی کمانڈر ایسٹ سی فلیٹ، اس بحری بیڑے کی قیادت کررہے ہیں۔ بندر گاہ آمدپر ایک پر وقاراستقبالیہ تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سینئر حکام اور چینی سفارتخانے کے عملے نے جہازوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے چینی جہاز کا دورہ بھی کیا اور مشن کمانڈر رئیر ایڈمرل شین ہاؤ سے ملاقات بھی کی۔

چینی جہاز کے آمد کے موقع پرچینی بحریہ کے ایک چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ دورے کہ دوران نیول چیف نے جہاز کے عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان کی آپریشنل صلاحیتوں بھی کو سراہا۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک چائنہ دوستی بہت اہمیت کی حامل ہے دونوں ممالک کے مسلسل باہمی تعاون کی وجہ سے دونوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا چینی بحریہ کے دورے سے دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا اور اکٹھے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

کراچی میں اپنے قیام کے دوران جہازوں کے افسران اور جوان اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور پیشہ ورانہ معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مزید برآں، سینئر پاکستان نیوی اور سویلین حکام سے ملاقاتیں ، آپریشنل و تربیتی سرگرمیاں اورمتعدد پیشہ ورانہ اور سماجی امور پر بات چیت بھی اس دورے کا حصہ ہیں۔ دورے کے اختتام پر پاکستان نیو ی اور چینی بحری جہازوں کے درمیان کھلے سمندر میں بحری مشق بھی کی جائے گی جس کا مقصد دونوں بحری افوج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔