بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے

وزیراعظم نوازشریف جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے


وزیراعظم نوازشریف جمعرات 15جون کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

 وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت لاہور میں آئینی اور قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 15جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی  وزیراعظم آفس سے رابطے میں تھی اور اب تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کو سمن جاری کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر سوالات کے جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے  صاحب زادے حسن نواز2 بار اور حسین نواز5 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جس میں ان سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔