بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے، خورشید شاہ

سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے، خورشید شاہ

کراچی ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے،مسلم لیگ(ن)جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور حسین نواز کی تصویر بھی اسی لئے لیک کروائی گئی،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور حسین نواز کی تصویر بھی اسی لئے لیک کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کومتنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔عرب ممالک میں اختلافات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی ممالک کے تنازعات حل کرانے میں اپنا کردارادا کرنا چاہیئے جو خطے میں امن کے لیے بہت ضروری ہے۔