بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ، پولیس کا ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور ، پولیس کا ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد ، ویڈیو سامنے آگئی

پشاور ۔ پشاور پولیس کے ٹیکسی ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو بالوں سے کھینچ کر گاڑی سے باہر نکالا اور زدوکوب کیا۔وڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبرروڈ پر سٹی پیٹرولنگ فورس کے اہلکار ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ٹیکسی ڈرائیور کو پہلے گاڑی میں زدو کوب کیا گیا پھربالوں سے کھینچ کر ٹیکسی سے نکالاگیااور تشددکیاگیا۔ ویڈیو میں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگ بھی قریب کھڑے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک کار سوار سے تلخ کلامی کے بعد پولیس بیچ میں آئی اور ٹیکسی ڈرائیور پر تشددکیا۔ جھگڑے کی وجہ سے ٹریفک روانی میں بھی خلل پڑا۔ واقعہ پشاورکے پوش علاقہ ڈیفنس میں پیش آیا۔