بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا جانے لگا

بھارت میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا جانے لگا

نئی دہلی ۔مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کردیا گیا ،ریاست اترپردیش کے گاؤں میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا جانے لگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے گاؤ ں سکت پور میں مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے، گاؤں کے ہندو کہتے ہیں کہ ان کی سرکار ہے، وہ نماز ادا کرنے نہیں دیں گے۔ ہندو انتہا پسند وں کا کہنا ہے کہ مسلمان اگر نماز پڑھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھروں میں پڑھیں، گاؤ ں میں مسجد کے قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مسلمانوں کا کہنا ہے کہ گاں میں مسجد پہلے سے قائم ہے جہاں گزشتہ چار پانچ سالوں سے نماز پڑھی جاتی تھی لیکن جب سے اتر پردیش میں یوگی ادتیا ناتھ کی سرکار بنی ہے، مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔شدید کشیدگی کے باعث مسجد کے باہر پولیس کا پہرہ ہے اور مسلمان رمضان کے مقدس مہینے میں تراویح اور دوسری اجتماعی عبادات سے قاصر ہیں