بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / چین نے نئے جدید ترین ڈرونز لانچ کردیئے

چین نے نئے جدید ترین ڈرونز لانچ کردیئے

بیجنگ ۔ چین نے 119 فکس پروں والے سوارم ڈرونز تیار کر لئے ہیں جنہوں نے اس سے قبل بنائے گئے 67ڈرونز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ، ان ڈرونز نے اپنی کارکردگی کا کامیاب مظاہرہ بھی کیا ، چین کی الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (سی ای ٹی سی) کے مطابق سوار م انٹیلی جنس غیر انسانی مصنوعی انٹیلی جنس اورمستقبل کی غیر انسانی انٹیلی جنس نظام کی ضرورت قرار دی گئی ہے۔

سی ای ٹی سی کے انجنیئرزاؤ یان جی نے کہا ہے کہ 1917ء میں ڈرونز کی ایجاد کے بعد اب تک انٹیلی جنس سوارم ایک انقلاب برپا کر دینے والی قوت بن کر سامنے آئی ہے جس نے کھیل کے تمام قواعد ہی بدل دیئے ہیں ۔