بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قطر تنازعہ، گلف ممالک نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

قطر تنازعہ، گلف ممالک نے ٹرمپ کی حمایت کر دی

ریاض ۔خلیجی عرب ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں دوحہ حکومت سے دہشت گردوں کی مبینہ فنڈنگ کا سلسلہ ختم کر دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ ریاض حکومت کے ایک اعلی اہلکار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر سعودی نیوز ایجنسی’’ایس پی اے‘‘ کو بتایا کہ قطر کو دہشت گردوں کی مالی امداد ترک کر دینی چاہیے۔ اس عہدیدار کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں تمام ممالک کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ ریاض حکومت کے علاوہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی زور دیا ہے کہ دوحہ کو دہشت گردوں کی فنڈنگ بند کر دینی چاہیے۔