بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / راولپنڈی میں 1225 کلو گرام بھارتی دودھ اور دیگر اشیاء برآمد ‘ ملزم گرفتار

راولپنڈی میں 1225 کلو گرام بھارتی دودھ اور دیگر اشیاء برآمد ‘ ملزم گرفتار

راولپنڈی ۔ محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے ڈھڈھیال میں کارروائی کرکے 1225 کلو گرام بھارتی دودھ اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں‘ سامان پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسافر بس میں لے جایا جارہا تھا‘ سمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اتوار کو محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے ڈھڈھیال میں کارروائی کرکے 1225 کلو گرام بھارتی دودھ اور دیگر اشیاء قبضے ممیں لے لیں۔ قبضے میں لئے گئے سامان میں ساٹھ ہزار سگریٹ اور ایک لاکھ سی ڈیز شامل ہیں جبکہ سمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سامان پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسافر بس میں لے جایا جارہا تھا۔