بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرتاج عزیزکی افغان طالبان کے وفد کے پاکستان آنے کی تردید

سرتاج عزیزکی افغان طالبان کے وفد کے پاکستان آنے کی تردید


اسلام آباد۔وزیر اعظم کے مشیربرائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے افغان طالبان کے وفد کے پاکستان آنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے افغان سفیرعمرزخیل وال کی جانب سے افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمدکی خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے قبل پاکستان میں تعینات افغانی سفیرعمرزخیل وال نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ
ملاقات میں قطر میں ہونے والے امن مذاکرات سے بھی آگاہ کیا تھا۔