بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے ٹریفک وارڈنزانچارج سمیت 5اہلکار معطل

پشاور کے ٹریفک وارڈنزانچارج سمیت 5اہلکار معطل

پشاور ۔ فوارہ چوک میں غریب ریڑھی بان پر تشدد کرنیوالے ٹریفک وارڈنز انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیاگیا گزشتہ روز ٹریفک وارڈنز نے بھرے بازار میں فروٹ فروش کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کیا تھااور پھراسے رکشہ میں ڈال کر اپنے دفتر لے گئے جہاں مزید چار اہلکاروں نے ڈنڈوں سے مار کر ہڈی توڑ دی تھی ویڈیو شےئر ہونے پر آئی جی پی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں انچارج ٹریفک وارڈنز شاہجہان کو چار کانسٹیبلوں سمیت معطل کردیا ۔