بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سکھ یاتریوں کو لانے والی ٹرین بھارت سے خالی واپس

سکھ یاتریوں کو لانے والی ٹرین بھارت سے خالی واپس

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنیوالے سکھ یاتریوں کو اٹارنی بارڈر پر روک دیا،سکھ یاتریوں سے گروار جن داس کی برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا،پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی بھارت نے خالی واپس بھیج دیا،سکھون کے مذہبی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے۔پیر کو بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکام نے جوڑ میلے میں آنیوالے سکھ یاتریوں کو اٹارنی بارڈر پر روک دیا۔

سکھ یاتریوں سے گروار جن داس کی برسی میں شرکت کیلئے پاکستان آنا تھا۔100سے زائد سکھ یاتریوں کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزہ جاری کیا تھا۔یاتریوں نے خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنا تھا۔لیکن بھارت نے انہیں داخل نہیں ہونے دیا۔ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس اٹاری بھیجی تھی ۔جسے بھارت نے خالی بھیج دیا ،بھارت نے بہانہ بنایا کہ پاکستان کیساتھ خصوصی ٹرین کی بات ہوئی تھی۔سمجھوتہ ایکسپریس کی نہیں۔پاکستان کے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کیے۔