بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سعودی عرب کی قطری عمرہ زائرین بارے وضاحت

سعودی عرب کی قطری عمرہ زائرین بارے وضاحت

ریاض ۔سعودی عرب نے قطری شہریوں کی مسجد حرام میں داخلے پر پابندی کی افواہیں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکام نے چند قطری شہریوں کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔نگراں ادارے نے اس قسم کی افواہوں کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ قطر سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے معتمرین کو عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔رمضان کی 9تاریخ کے بعد سے اب تک قطر کے 1633 شہری عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد واپس لوٹ چکے ہیں۔یا د رہے دوحہ سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے قطر کے انسانی حقوق کمیشن کے حوالے سے لکھا کہ قطر کے کچھ شہریوں کو مسجد الحرام میں جانے سیروکے جانے کی شکایات ملی ہیں ۔