بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سابق وزیر داخلہ کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

سابق وزیر داخلہ کو بھی جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

لاہور۔جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کومنگل کو طلب کرلیا ہے، رحمان ملک نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کیلئے لندن ہونے کے باعث جے آئی ٹی کو دوسری تاریخ دینے کی درخواست کردی ۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو کل منگل کو طلب کرلیا۔

جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔سنیٹر رحمان ملک کے آفس کو جے آئی ٹی کا سمن موصول ہوگیا ہے۔ترجمان رحمان ملک کے مطابق رحمان ملک بیرون ملک دورے پر ہیں۔اطلاع دے دی گئی ہے۔سنیٹر رحمان ملک جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔رحمان ملک نے جے آئی ٹی کو دوسری تاریخ دینے کی دوخواست کردی ۔ رحمان ملک 9جون سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کیلئے لندن ہیں۔ترجمان نے کہا ک رحمان ملک دورہ مختص کرکے جلد وطن واپس پہنچیں گے۔