بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد۔پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فائرنگ سے 2شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ۔پیر کوترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت پر مذمت اور فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کی تازہ فائرنگ سے دو شہری شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
بھارت کا اس طرح سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق دسمبر 2016 سے لے کر مارچ 2017 تک بھارت نے 1400 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی جن میں اب تک 400 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھی کنٹرول لائن کے جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرمیں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے دو شہری شہید اور 2خواتین سمیت 3شہری زخمی ہوئے۔شہید ہونیوالوں میں بھابھراگاں کے وقاریونس اوراسد علی جبکہ زخمیوں میں تیس سالہ شہباز،پینتیس سال کی شمائلہ اور چودہ سال کی حفصہ شامل ہیں۔پاک فوج نے شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ سیکئی چوکیاں تباہ ہوئی ہے جبکہ بھارت کے مالی وجانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔