بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرہلاک

کوئٹہ میں کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرہلاک


کوئٹہ۔ کوئٹہ میں قوم کے محافظوں نے کالعدم بی ایل اے کے 2کمانڈرز اور ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر پولیس سے مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔گزشتہ روز کوئٹہ میں ہی ایف سی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 2اہم کمانڈرز ہلاک کردئیے تھے۔

صوبانی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق نذر محمد عرف بیبرک اور محمد جان عرف چھوٹا لیلا کوئٹہ اور گرد و نواح میں 17بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی 80سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے موبائل فون سے افغانستان میں ٹریننگ کیمپوں کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے مطابق ملک دشمن میں کاروائیوں میں ملوث افراد کے پاس ریاستی رٹ تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔