بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان

ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان


واشنگٹن ۔ امریکی کانگریس کے دو ڈیموکریٹس اراکین نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے رکن ایل گرین اور کیلیفورنیا کے رکن برڈ شرمن نے امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مسودہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شرمن نے ٹرمپ کے مواخذے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں عدلیہ کی منصفانہ تحقیقات پر پابندی اور بعض دیگر جرائم کے بارے میں ٹرمپ کا مواخذہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔تیار کئے جارنے والے مسودے میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا بنیادی آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور ملکی قوانین کے منافی بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اسی بنا پر عدالتی تحقیقات کے مسئلے کو آگے بڑھانے کے لئے ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی دو ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کرپشن کے الزام میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔