بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / موبائل گاڑیوں پر حملے ٗ نئی حکمت عملی طے

موبائل گاڑیوں پر حملے ٗ نئی حکمت عملی طے

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل گاڑیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کے تحت اب ہر تھانے کی پولیس موبائل گاڑی میں فرسٹ ایڈ کٹ ٗروشنی پستول ٗ ہینڈ گرینڈ ٗ گیس گن ٗ ٹارچ ٗ ڈنڈے ٗہتھ کڑیاں اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل بکس کی موجودگی لازمی قراردیدی گئی ہے اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے روزنامہ ’’آج ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پشاور میں آئے روز پولیس موبائل گاڑیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پہلی بار کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی طے کی گئی ہے جس کے تحت اب ہرتھانے کی پولیس موبائل گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹ ٗ روشنی پستول ٗ ہتھ کڑیاں ٗ پولو سٹک (ڈنڈے )ہینڈ گرینڈ ٗ گیس گن اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل بکس کی موجودگی لازمی قراردی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایاکہ ابتدائی طور پر تجریاتی طور پر بکس رکھے گئے تھے جس میں انتہائی کامیابی ملی اوراب تمام موبائل گاڑیوں میں یہ بکس رکھنا لازقی قراردیاگیا ہے ایس ایس پی نے بتایاکہ پولیس عوام کی محافظ ہے اس لئے ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے الرٹ ہیں انہوں نے عوام الناس سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب پشاور کی پولیس موبائل گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹ ٗہینڈ گرینڈ ٗروشنی پستول ٗ گیس گن سمیت دیگر آلات کے استعمال کیلئے ڈرائیوروں ٗ انچارج موبائل اودیگر اہلکاروں کو خصوصی تربیت کا عمل مکمل کرلیاگیا ہے ان اہلکاروں کو ایس ایس پی آپریشنز نے براہ راست تربیت دی سجاد خان کے مطابق وہ تمام موبائل گاڑیوں کی ازخود نگرانی کررہے ہیں ۔