بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی آئی اے دفاتر میں کاغذ کا استعمال بند

پی آئی اے دفاتر میں کاغذ کا استعمال بند


پشاور۔ پی آئی اے انتظامیہ نے تمام دفاترمیں خط و کتابت کمپیوٹر پر منتقل کر دی ہے جس کے لئے ملازمین اور افسروں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے پی آئی اے کے دفتری امور میں اب کاغذ کا استعمال نہیں ہوگااور تمام کام کمپیوٹر ائزڈ نظام ای آر پی کے تحت ہو نگے پشاور ٗایبٹ آباد ٗ چترال سمیت ملک بھر میں جدید ترین کمپیوٹر ائزڈنظام کو متعارف کرا دیا ہے ای آر پی نظام کے بعد پی آئی اے کو لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔