بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے مطالبات مان لئے

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے مطالبات مان لئے

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ صحت کی جانب سے دوران ڈیوٹی جاں بحق 7ڈاکٹروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے ارسال کردہ سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ان ڈاکٹروں کے لواحقین کو سپیشل کیس کے طور پر گریڈ 17کے افسر کے برابر معاوضہ ادا کیا جائے گا دوران ڈیوٹی جاں بحق ڈاکٹروں میں 4ٹرینی میڈیکل آفیسر بھی شامل تھے صوبائی حکومت گریڈ 17کے سول سرونٹ میڈیکل آفیسر کے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے پر اس کے لواحقین کو متعین کردہ معاوضہ ادا کرتی ہے۔

مذکورہ کیس میں 4ڈاکٹر ٹرینی تھے تاہم ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج اور ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے پیش نظر محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ کو جاں بحق 7ڈاکٹروں کو گریڈ 17کے افسر کے برابر معاوضہ دینے کی سمری ارسال کی تھی جس کی منظوری گزشتہ روز دیدی گئی ہے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر مرتضیٰ ٹی ایم او ایل آر ایچ ٗ ڈاکٹر فیصل ہاؤس آفیسر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ٗ ڈاکٹر ڈاؤد ٹی ایم او ایوب میڈیکل کمپلیکس ٗ ڈاکٹر اعزاز ٹی ایم او سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات ٗ ڈاکٹر بشارت ٹی ایم او کے ٹی ایچ پشاور ٗ ڈاکٹر یاسر اقبال اور ڈاکٹر سارہ سعید شامل ہیں ۔