بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بیوی کی ناراضی شوہر کو مہنگی پڑ گئی

بیوی کی ناراضی شوہر کو مہنگی پڑ گئی


پشاور۔تھانہ انقلاب کے علاقہ سوریزئی بالا میں حساس ادارے کے سکیورٹی گارڈ کی جوانسالہ بیوی نے خود کشی کرتے ہوئے خودکو کمرے میں بند کرکے پستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا تفصیلات کے مطابق سوریزئی بالا کے رہائشی ارشد جو کہ پی اے ایف بیس میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتاہے نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ کسی معمولی ناراضگی کی وجہ سے دو تین دنوں سے اس کی اپنی بیوی کیساتھ بول چال بند تھی گزشتہ روز ا س کی بیوی مسماۃ نائلہ گھر میں موجود تھی۔

ا س دوران اس نے خود کو کمرے میں بند کر پستول سے فائرنگ کرکے خود کشی کرتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر اس کی بیوی کی خود کشی کے و اقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔