بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن آتشزدگی میں ہلاک افراد کی شناخت معمہ

لندن آتشزدگی میں ہلاک افراد کی شناخت معمہ

لندن ۔ لند ن پولیس نے کہا ہے کہ گرینفیل ٹاور کے تمام ہلاک شدگان کی شناخت شاید کبھی نہ ہو سکے، ابھی تک پورے پورے خاندان لا پتہ ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کا حق ہے کہ انہیں جواب دیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے کہا کہ شہر کے مغربی علاقے میں واقع بلند رہائشی عمارت گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت شاید کبھی نہ ہو سکے۔اب تک اس حادثے میں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں جن میں پورے پورے خاندان شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروسز تیسرے روز بھی جلی ہوئی عمارت میں لاشوں کی تلاش کا کام جاری رکھیں گی۔شمالی کینزنگٹن میں واقع ایک 24 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی شب سوا ایک بجے کے قریب آگ لگی اور آگ بجھانے والا عملہ کئی گھنٹے تک اس پر قابو پانے کی کوشش کرتا رہا۔آگ بجھانے والے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی امید نہیں ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کا حق ہے کہ انہیں جواب دیا جائے۔وزیرِ اعظم کے جائے حادثہ کا دورے کے دوران بچ جانے والوں سے نہ ملنے پر تنقید کی گئی۔

حال ہی میں لگائی گئی متاثرہ عمارت کے باہر کی پرت کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے مرنے والے چھ افراد کی شناخت کتی جا چکی ہے تاہم میٹروپولیٹن پولیس کے کمانڈر سٹورٹ کنڈی کا کہنا تھا ہمیں افسوس ہے شاید ہر شخص کی شناخت نہیں ہو پائے گی۔مرنے والوں کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز نہیں کرے گی۔عمارت کی مالک کونسل کے سربراہ نے بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ کو بتایا حکام نے گرینفل ٹاور کا ڈھانچہ ویسا نہیں بنایا گیا تھا جیسا کہ بورو میں موجود دوسری عمارتوں کا تھا۔متاثرہ عمارت کے باہر حال ہی میں تزئین و آرائش کے لیے لگائی گئی پرت کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے کیونکہ ماہرین کے بقول اس کی آگ سے بچا والی بہتر قسم استعمال کی جا سکتی تھی۔