بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شہباز شریف کی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

شہباز شریف کی آج جے آئی ٹی کے سامنے پیشی

اسلام آباد۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف( آج )ہفتہ کوپاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے ، جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا ہے ، سپریم کورٹ کی طرف سے اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے دو ارکان قطری شہزادے حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے قطر جائیں گے،شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے ،جمعہ کو جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا ء کی زیر صدارت وفاقی جو ڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔

، اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے بیان اور ان کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لیاگیا، جے آئی ٹی نے باہمی مشاورت سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا ہے جو وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کی طرف سے دیے گئے جوابات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے قطرے شہزادے کے لئے بھی سوالنامے کی تیاری شروع کر دی ہے اور سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے عملد ر آمد بنچ کی طرف سے اجازت ملتے ہی جے آئی ٹی کے دو ارکان قطر روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، جوڈیشل اکیڈمی کے ارد گرد پولیس اور انسداد دہشت گردی سکواڈ کے کمانڈوز کی بڑی تعدادڈیوٹیاں دے گی۔