بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / برطانوی وزیراعظم کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

برطانوی وزیراعظم کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

لندن۔لندن کی عمارت میں لگنے والی آگ پر مبینہ حکومتی بے حسی کے خلاف سینکڑوں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ٹریزامے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مقامی ٹاون ہال عمارت پر دھاوابول دیا اور وزیر اعظم کی گاڑی روک کر شدید نعرے بازی کی۔دوسری جانب آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30ہوگئی ۔

لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ کے خلاف شہر میں مظاہرے ہوئے جن میں بے گھر متاثرین کے لئے فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا۔ 50سے 60مظاہرین نے کنزنگٹن اور چیلسی ٹاون ہالز میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر اعظم ٹریزا مے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لیے موجود تھیں۔ وہاں مظاہرین نے خوب نعرے بازی کی۔ادھر ٹریزا مے نے آگ کے متاثرین کے لیے پچاس لاکھ پاونڈز کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔