بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / فضائی حملے میں داعش کا میڈیا ڈائریکٹر ہلاک

فضائی حملے میں داعش کا میڈیا ڈائریکٹر ہلاک

کابل۔امریکی فورسز نے افغانستان میں فضائی حملے میں داعش خراسان شاخ کے میڈیا ڈائریکٹر کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ خراسان کے لئے کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں اور ہم اپنے افغان شراکت داروں کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ خراسان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور اسے شکست دیں گے۔افغانستان میں امریکی فورسز نے اسلامک اسٹیٹ کے خراسان شاخ کے ڈائریکٹر میڈیا پروڈکشن جواد خان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جواد خان 3جون کو صوبہ ننگرہار کے علاقے اچین میں اسلامک اسٹیٹ خراسان شاخ کو شکست دینے کے لئے اس سال شروع کی جانے والی کاروائیوں کے دوران ایک فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا کہ جواد خان کی ہلاکت اسلامک اسٹیٹ خراسان نیٹ ورک میں خلل ڈالے گی ، ان کی بھرتیوں کے عمل کو سست کرے گی اور ان کی بین الاقوامی رابطوں کی کاروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کرے گی۔