بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ایران میں امریکی مداخلت کے خفیہ دستاویزات جاری

ایران میں امریکی مداخلت کے خفیہ دستاویزات جاری


تہران۔امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ آرکائیو نے 18اگست 1953ء کو ایران میں فوجی بغاوت کے لئے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات میں 64سال پہلے ایران میں ہونے والی فوجی بغاوت کے حوالے سے خفیہ آپریشن کی تفصیلات درج ہیں،حالیہ دستاویزات سے پہلے بھی ایران میں فوجی بغاوت کے حوالے سے امریکی اوربرطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے اہم انکشافات کیے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 18اگست 1953ایران میں وزیراعظم ڈاکٹرمصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کوفوجی بغاوت اور امریکی حمایت کے ذریعے ہٹادیاگیا جس کے بعدمیجر جنرل فضل اللہ زاہدی نے ملک میں حکومت کی تشکیل کی ذمے داری لی تھی۔