بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں جرائم پیشہ خواتین گروہ گرفتار

پشاور میں جرائم پیشہ خواتین گروہ گرفتار

پشاور : کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف بازاروں میں عید کی خریداری کی آڑ میں چوریاں کرنیوالا خواتین گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے قیمتی جوڑے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔
ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتو ں کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اس ضمن میں ایس ایچ او گلبرگ عماد خان کا کہناتھاکہ عید الفطر کے قریب آتے ہی صدر سمیت مختلف بازارو ں میں چور ی کی وادداتو ں میں اضافہ ہوا جس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پرپولیس چوکی نوتھیہ کے انچارج شکیل خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرکے چار رکنی خواتین گروہ کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے قیمتی سوٹ برآمد کرلئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔