بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صدر پاکستان ممنون حسین سمیت عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں شاہ سلمان کی دعوت افطار

صدر پاکستان ممنون حسین سمیت عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں شاہ سلمان کی دعوت افطار


ریاض ۔سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے گذشتہ روز صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین اور دیگر عالمی رہنماؤں کے اعزاز دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق مکہ معظمہ کے قصر الصفا میں افطار پارٹی میں شاہ سلمان نے صدر ممنون حسین اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی، کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق بن علی الغانم اور دیگر عالمی رہ نماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام مہمانوں نے شاہ سلمان کے ساتھ پرتکلف افطار کیا۔