بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ینگ ڈاکٹروں کو مذاکرات کی پیشکش

ینگ ڈاکٹروں کو مذاکرات کی پیشکش

پشاور۔محکمہ صحت خیبر پختونخوانے ینگ ڈاکٹروں کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کو خط ارسال کر دیا جس کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کو اس بات کی یقین دہانی کر ائی گئی ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر غور کر رہی ہے اور 10روزمیں ینگ ڈاکٹروں کے معاملات حل ہو جائیں گے خط میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ز اپنے مطالبات کی فہر ست حکومت کو فراہم کر یں مطالبا ت کی فہر ست ملنے کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جو ینگ ڈاکٹرز سے ان کے جائز مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کر ے گی ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی تاہم ڈاکٹروں کو بھی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ مذاکرات کے دوران ہڑتال نہیں کی جائے گی ۔