بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / غیر معیاری ادویات تیار کرنے پر 6کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

غیر معیاری ادویات تیار کرنے پر 6کمپنیوں کے لائسنس منسوخ

پشاور۔ڈرگ لائسنس بورڈ نے 6 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ تین کمپنیوں کو ادویات کی تیاری کا لائسنس دینے اور 7کے لائسنس کی تجدید بھی کر دی گئی ہے ڈرگ لائسنس بورڈ کا ا جلاس دو روز قبل چیئرمین شیخ فقیر محمد کی زیر صدارت منعقد ہواتھا جس میں چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کے احکام نے شرکت کی تھی اجلاس میں تین کمپنیوں کو نئی ادویا ت کی تیاری کی اجازت بھی دیدی گئی جبکہ غیر معیاری ادویات اورڈرگ قوانین کی خلاف ورزی پر چھ کمپنیوں کی ادویات کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے انہیں شوکا ز نوٹس بھی جاری کیا جارہاہے۔