بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حیات آباد میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے تعمیرات کا آغاز

حیات آباد میں فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے تعمیرات کا آغاز

پشاور۔پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے زیراہتمام حیات آباد فوڈ سٹریٹ کے قیام کیلئے تعمیرات کا کام شروع ہو گیا ہے ٗ فوڈ سٹریٹ میں 20فوڈ پوائنٹس بنائے جائینگے جبکہ گاڑیوں کیلئے وسیع کار پارکنگ بھی فوڈسٹریٹ کا حصہ ہوگی ٗ پی ڈی اے حیات آباد اور یونیورسٹی ٹاؤن سمیت پی کے 2اور 9میں 130کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کر رہا ہے جن پر 93کروڑ سے زائد اخراجات آئینگے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے سلیم حسن ووٹو نے ‘‘آج ‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حیات آباد فیز 2ٗ 3اور 7میں 57کلو میٹر تک سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں جن پر 300ملین روپے اخراجات آئینگے ۔

اسی طرح فیز ایک سے 7تک کے مختلف علاقوں میں 50کلو میٹر تک سڑکوں کی تعمیر کیلئے 270ملین روپے رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حیات آباد میں فوڈ سٹریٹ کے قیام پر کام زور و شو ر سے جاری ہے فوڈ سٹریٹ میں 26فوڈ پوائنٹس قائم ہونگے جس پر 63.327ملین روپے اخراجات آئیں گے فوڈ سٹریٹ کے ساتھ گاڑیوں کے لئے وسیع کار پارکنگ بھی قائم ہوگی انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ٹاؤن میں 149.98 ملین روپے کی لاگت سے 12کلو میٹر تک سڑک تعمیر کر رہے ہیں ۔اسی طرح چمکنی میں 3.20کلو میٹر پر 49.73ملین اخراجات آئیں گے پی کے 9میں 82.85ملین سے 5.5 کلو میٹر روڈ تعمیر ہوگا جبکہ پی کے 2میں 2کلو میٹر سڑک تعمیر کر رہے ہیں جس کیلئے 25.85ملین رکھے گئے ہیں ۔