بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کی انٹرا الیکشن کے بعد تنظیم سازی کی تیاریاں

پی ٹی آئی کی انٹرا الیکشن کے بعد تنظیم سازی کی تیاریاں

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد پارٹی کی ضلعی ،تحصیل ،ٹاؤن اورمقامی تنظیم سازی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس سلسلے میں عید کے بعدمشاورت کی روشنی میں عہدیداروں کی نامزدگیاں کی جائیں گی ذرائع کے مطابق پارٹی کے نومنتخب ریجنل صدور نے پہلے مرحلہ میں ضلعی صدورکی نامزدگی کے لیے مشاورت شروع کردی ہے ا س سلسلے میں ریجنل صدور پر کافی دباؤ بھی ہے بالخصوص اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی طرف سے اپنی پسندکے ضلعی صدور لانے کے لیے لابنگ کی جارہی ہے دوسری طرف عبور ی دور میں رہنے والے ضلعی صدوربھی اس دوڑ میں شامل ہیں اور ان کی پوزیشن بہتر بتائی جارہی ہے تاہم حتمی فیصلہ عیدکے بعدکیاجائے گا جس کے لیے ریجنل صدور نے صلاح ومشورے شروع کردیئے ہیں