بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رویت ہلال کمیٹی اجلاس بارے نئی بحث چھڑ گئی

رویت ہلال کمیٹی اجلاس بارے نئی بحث چھڑ گئی

پشاور۔ایک ہی روز عیدمنانے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اپنااجلاس 25کے بجائے 24جون کو بلانے کامطالبہ کردیا گیا جبکہ اس روز پشاور میں دو غیرسرکاری کمیٹیوں کے اجلا س ہونگے اس سلسلے میں علمائے اہلسنت و الجماعت کی رویت ہلال کمیٹی اور مفتی شہاب الدین کی سربراہی میں مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی کے اجلا س طلب کیے جاچکے ہیں۔

مجلس علمائے اہلسنت والجماعت سوڑیزئی کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جوبیس جون کو چاندسورج غروب ہونے کے بعدبارہ منٹ تک موجودرہے گا جبکہ پچیس جون کو چاند ستر منٹ تک موجود رہے گا اور ہرخاص وعام کو نظر آئے گا۔

اس سلسلے میں کمیٹی اورمجلس کے رہنما مولانا مختار اللہ نے مطالبہ کیاہے کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بھی چوبیس جون کوہی بلایاجائے کیونکہ اس روز چاند نظر آنے کاواضح امکانات ہیں ۔